0
Tuesday 28 Apr 2020 22:48

علامہ تصور نقوی کا ضلع جہلم ویلی کا دورہ، اسیران سے ملاقات

علامہ تصور نقوی کا ضلع جہلم ویلی کا دورہ، اسیران سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہٹیاں کے مقام پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید عاطف حسین ہمدانی، سید ساجد ہمدانی اور دیگر نے علامہ سید تصور جوادی کا استقبال کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ضلعی سیکرٹری جنرل سید عاطف ہمدانی سے اسیر افراد کے کیس کے حوالے سے معلومات لیں۔ ضلعی سیکرٹری جنرل نے علامہ تصور نقوی کو بتایا کہ ایک جوان کی عبوری ضمانت کروا لی گئی ہے جبکہ دوسرے دو گرفتار افراد کی ضمانت کی درخواست پر بحث ہوگئی ہے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، کل عدالت ممکنہ طور پر ضمانتوں پر فیصلہ سنائے گی۔ اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین ضلع مظفر آباد سید غفران علی کاظمی اور ریاستی سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔

انہوں نے سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں گرفتار نوجوان سید عامر کاظمی سے ملاقات کی، اس کی احوال پرسی کی۔ علامہ تصور نقوی نے وفد کے ہمراہ ہٹیاں بالا میں نوجوان صحافی سید عدنان فاطمی سے ملاقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی۔ انہوں نے تھانہ چناری پہنچ کر وہاں گرفتار نوجوان سید اسد علی کاظمی سے ملاقات کی۔ ان سے صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمیں محتاط انداز گفتگو  پھیلانے کی ضرورت ہے۔ کسی کا نام لے کر اسلام لعن طعن کی اجازت نہیں دیتا، نہ ہی ہمارے فقہاء اور مراجع عظام اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ساون کے مقام پر سید وقار ہمدانی سے ملاقات کی، انہیں ضمانت کی مبارکباد پیش کی اور تاکید کی کہ آئندہ محتاط رویہ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ عظمت اہلبیت (ع) اور عظمت سادات کے لیے ہم سب کا خون حاضر ہے، ہم سب عظمت اہلبیتؑ، عظمت آئمہ معصومین علیہ السلام اور عظمت اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خاطر کسی بھی محاذ  کے لیے تیار ہیں، لیکن پولیس اور انتظامیہ کو یکطرفہ کاروائیاں نہیں کرنی چاہیئے بلکہ جن لوگوں کی پوسٹ نوجوانوں کے مشتعل ہونے کی وجہ بنی انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، ضلعی انتظامیہ اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر اور آئمہ اہلبیت علیھم السلام اور خصوصاً امام زمانہ (عج) کی توہین کرنے والوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 859581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش