0
Tuesday 28 Apr 2020 22:43
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 14455 ہو گئی

کورونا کے پھیلاؤ میں شدت، مزید 751 کیسز رپورٹ، 312 جاں بحق، 111 جاں بہ لب

کورونا کے پھیلاؤ میں شدت، مزید 751 کیسز رپورٹ، 312 جاں بحق، 111 جاں بہ لب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 312 ہو گئی ہے جب کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 445 ہو چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14 ہزار 445 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبہ میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5640 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 261، گلگت بلتستان میں 320  جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 301 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 91، بلوچستان میں 14 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے کم ہو کر 8.15 فیصد ہو گئی ہے۔ قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ملک بھر میں جہاں عام افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں وہیں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک یہ وائرس اپنا نشانہ بنا چکا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 859582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش