0
Thursday 23 Jul 2009 11:49

کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سریاب مل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سریاب مل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جاں بحق
کوئٹہ:کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سریاب مل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی محمد محسن کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق حاجی محمد محسن اپنے گھر سے گاڑی میں اسکول جا رہے تھے کہ اسکول گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔محمد محسن کی لاش سنڈیمن اسپتال پہنچائی گئی جو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے ۔ تحفظ عزاداری کونسل نے محمد محسن کے قتل پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 8596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش