0
Wednesday 29 Apr 2020 01:04

وزیراعظم اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وزیروں کو ہٹا رہے ہیں، سہیل انور سیال

وزیراعظم اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وزیروں کو ہٹا رہے ہیں، سہیل انور سیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وزیروں کو ہٹا رہے ہیں، صرف لاڑکانہ میں نہیں پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ سہیل انور سیال نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس دوران ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لاڑکانہ میں کورونا کیسز پر کیا کہیں گے؟ جس پر سہیل انور سیال نے جواب میں کہا کہ صرف لاڑکانہ میں نہیں پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

صحافی کی جانب سے مزید سوال کیا گیا کہ سندھ میں راشن تقسیم کے حوالے سے درخواست دائر کی جاچکی ہے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔ سہیل انور سیال نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں جاری لاک ڈاؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بزنس وغیرہ ہر چیز دوبارہ شروع ہوسکتی ہے لیکن زندگی دوبارہ نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وزیروں کو ہٹا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش