0
Wednesday 29 Apr 2020 01:13

کراچی، گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں بحران اٹھنے کا خدشہ

کراچی، گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں بحران اٹھنے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں بحران اٹھنے کا خدشہ ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی ترسیل میں رکاوٹ کے بعد گندم اور آٹے کی قلت کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن اور کورونا کے سبب غذائی اجناس، دالوں، چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر خالد مسعود نے کہا کہ سندھ کی فلور ملز کو گندم کی قلت کا سامنا ہے، سیکریٹری خوراک سندھ کے واضح احکامات کے باوجود گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔

خالد مسعود نے کہا کہ دفعہ 144 کی آڑ میں نوشہروفروز، نواب شاہ، گھوٹکی، محراب پور، لاڑکانہ میں گندم کی ترسیل روکی جارہی ہے، گندم کی ترسیل میں رکاوٹ سے آئندہ 2 دن میں 20 فلور ملیں بند ہوجائیں گی، قلت کے باعث 100 کلو گندم کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 3800 روپے ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں دور نہ کی گئی تو تمام فلور ملیں بند ہوسکتی ہیں، کراچی کی 73 ملوں کی یومیہ 65 سے 70 ہزار گندم کی بوریوں کی کھپت ہے، دفعہ 144 کے تحت گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی ہے۔
خبر کا کوڈ : 859608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش