0
Wednesday 29 Apr 2020 04:27

18 ویں ترمیم ختم کی گئی تو سیاسی بحران پیدا ہوگا، فضل الرحمان

18 ویں ترمیم ختم کی گئی تو سیاسی بحران پیدا ہوگا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر 18ویں ترمیم ختم ہوئی یا اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے پاس کی تھی اور تمام سیاسی جماعتیں آئینی اصلاحاتی کمیٹی میں شریک تھیں، خدا جانے کس کے ایجنڈے پر 18ویں ترمیم کو ختم کرنے یا ترمیم کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن اگر 18ویں ترمیم کو ختم کیا گیا یا پھر اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ایک شق کو ختم کیا جاتا ہے تو ازسرنو قانون ساز اسمبلی تشکیل دینا پڑتی ہے، قوم ستر سال سے زائد کا وقت کاٹ چکی ہے اور اب یہ ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کے سفر کے حق میں نہیں اور ہم اس ملک کو کسی بھی صورت تاریکی میں نہیں دھکیل سکتے اور نہ داؤ پر لگا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش