QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس نے سیاحت کی رونقیں ختم کر دیں

29 Apr 2020 12:59

مالم جبہ کے ایک مقامی رہائشی وزیر رحمٰن نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا کی وجہ سے علاقے کے ترقی کا پہیہ رک گیا ہے اور اس صنعت سے وابسطہ لوگ گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرونا نے سیاحت کی رونقیں ختم کر دیں جب کہ سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ ضلع سوات میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد رمضان کا مہینہ گزارنے کیلئے کرائے کے مکانات میں رہائش اختیار کرتے تھے اور چاند رات کو یہ تمام سیاح اپنے علاقوں کو واپس لوٹ جاتے تھے اور پھر عید کے دن سوات دوبارہ سیاحوں سے بھر جاتا تھا، تاہم کرونا وائرس کے باعث اب ضلع سوات میں سیاحتی مقامات ویران اور ہوٹلز خالی پڑے ہیں۔ سوات کا سیاحتی مقام مالم جبہ جہاں پہلے صرف گرمیوں میں سیاح آتے تھے اب وہاں سال کے بارہ مہینے سیاحت عروج پر رہتی ہے۔ مالم جبہ کے ایک مقامی رہائشی وزیر رحمٰن نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا کی وجہ سے علاقے کے ترقی کا پہیہ رک گیا ہے اور اس صنعت سے وابسطہ لوگ گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔ سوات میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدہ داران نے بتایا کہ یہاں پر قائم ہوٹلز کے نرخ مری اور ملک کے دیگر سیاحتی مقامات سے پچاس فیصد کم ہیں کرونا وباء نے سوات کی مسکراہٹ ایک بار پھر چھین لی۔


خبر کا کوڈ: 859677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859677/خیبر-پختونخوا-میں-کرونا-وائرس-نے-سیاحت-کی-رونقیں-ختم-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org