0
Wednesday 29 Apr 2020 20:13

جی بی میں کرونا کے 3 نئے مریض، 4 صحت یاب

جی بی میں کرونا کے 3 نئے مریض، 4 صحت یاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مذید 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 4 افراد صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مثبت نتائج نکلنے والے نمونوں میں گلگت میں مقیم چلاس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت 3 مریض شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل 333 کیسز اب تک سامنے آچکے ہیں جن میں فعال کیسز کی تعداد 102 ہے۔ ان میں سے ضلع استور کے45، ضلع گلگت کے 38، ضلع نگر کے 9، ضلع دیامر کے 5، سکردو کے 4 اور گانچھے کا 1 مریض شامل ہے جو کہ قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں جبکہ کرونا سے ضلع گلگت کے تین اور ضلع استور کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا ہے، صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 228 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 859750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش