0
Wednesday 29 Apr 2020 21:04

پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 صحافی بھائی کورونا سے متاثر

پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 صحافی بھائی کورونا سے متاثر
اسلام ٹائمز۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے دو مزید صحافی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دونوں صحافی آپس میں بھائی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جی این این سے تعلق رکھنے والے آصف شہزاد جبکہ سچ ٹی وی کے واجد شہزاد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صحافی آصف شہزاد نے بتایا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ پازیٹیو آیا ہے۔ پشاور میں کورونا وائرس آنے کے بعد صحافی اپنی پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے سہولیات مہیا نہ کئے جانے کے باعث کورونا صحافی برادری پر بھی حملہ آور ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 859761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش