0
Wednesday 29 Apr 2020 23:29

پشاور، گرانفروشی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 196 افراد گرفتار

پشاور، گرانفروشی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 196 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 196 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے انقلاب روڈ، پھندو کے علاقے، چارسدہ روڈ، اندرون شہر، متنی، باڑہ روڈ، حیات آباد، نوتھیہ۔ تہکال، یونیورسٹی ٹاؤن، کوہاٹ روڈ، دلازاک روڈ، گڑھی قمردین اور دیگر علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 196 افراد کو گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تاجروں و دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چار بجے تک اپنی دکانیں بند کر دیں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعاون کر تے ہوئے اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 859762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش