QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ، کورونا وبا پر تبادلۂ خیال

29 Apr 2020 21:27

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے رمضان کی مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس وبا سے متعلق صورت حال زیربحث آئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے رمضان کی مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وبا کے حالیہ بحران پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پر اس کے اثرات کا مقابلہ بھی کر رہا  ہے۔ حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے میں وبا کی انسداد میں کام یابی حاصل ہو رہی ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا ایک عالمی بحران ہے اور اپنے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات لائقِ تحسین ہے۔ اس موقعے پر پاکستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 859767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859767/وزیراعظم-عمران-خان-سے-ایرانی-صدر-اور-بل-گیٹس-کا-رابطہ-کورونا-وبا-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org