QR CodeQR Code

اوگرا کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سفارش

29 Apr 2020 21:31

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 859768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859768/اوگرا-کی-پیٹرولیم-منصوعات-قیمتوں-میں-44-روپے-تک-کمی-سفارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org