0
Wednesday 29 Apr 2020 23:43

شام میں کار بم دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شام میں کار بم دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شام کے صوبہ حلب کے عفرین شہر میں ایک کار بم کے دھماکے میں بیس سے زائد افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ حلب ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شہر عفرین میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جس نے گاڑیوں اور گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں کم از کم بیس لوگ مارے گئے ہیں جبکہ چالیس سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں بچوں اور خواتین کو بھی دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یہ عفرین میں ہونے والا دوسرا دھماکا ہے۔ پہلا دھماکا ترندہ روڈ پر ہوا تھا اور اس میں بھی لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ شہر عفرین اور اس کا مضافاتی علاقہ گذشتہ دو برسوں سے ترکی کی فوج، مسلح چھاپہ ماروں اور ان کے زیرکنٹرول دہشتگردوں کے قبضے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 859797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش