0
Thursday 30 Apr 2020 00:10

سندھ میں 45 پولیس اور 4 رینجرز اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

سندھ میں 45 پولیس اور 4 رینجرز اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پولیس کے 45 اور رینجرز کے 4 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیریسٹر مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کے 45 افسران اور سپاہی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 4 رینجر اہلکاروں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، ان جوانوں کا مقصد ہمیں کورونا وباء سے محفوظ کرنا ہے، لیکن افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے، جن پر عمل درآمد کیلئے اپنی فیملیز کو چھوڑ کر ہمارے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوان اور افسران دن رات سڑکوں پر ہمارے لئے موجود ہیں، عوام خدارا پولیس اور رینجرز کی جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔
خبر کا کوڈ : 859803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش