0
Thursday 30 Apr 2020 02:52

سندھ حکومت کا جمعے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی پر غور

سندھ حکومت کا جمعے کے بعد جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی پر غور
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت آئندہ جمعے کے بعد سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پر غور کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ جمعے کے بعد سے بازاروں اور کاروبار کو طے شدہ فارمولے کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جمعرات کو صدر مملکت اور وزیراعظم کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو تجویز دی گئی کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں طے شدہ شرائط کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دے دی جائے تاکہ بازار اور تجارتی مراکز بھی کھلیں، عید کے حوالے سے خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو اور کورونا کی وباء بھی کنٹرول میں رہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے ارکان نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔ کورونا ٹاسک فورس اراکین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کورونا کے خلاف جنگ میں وہ اقدامات نہ کرسکا جس کی توقع تھی۔
خبر کا کوڈ : 859816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش