QR CodeQR Code

نیشنل کمیشن فار مینارٹیز میں قادیانیوں کو شامل نہ کیا جائے، قاف لیگ

30 Apr 2020 08:33

رہنماؤں نے قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنیکی کوششوں پر گہری تشویش اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں قادیانیت کا پینڈورا باکس کھولنا ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں، ایسے میں انکی حکومت کیطرف سے پذیرائی آئین پاکستان کیساتھ کھلواڑ ہے، جو کسی طور پر قابل قبول نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے زور دیا ہے کہ نیشنل کمیشن فار مینارٹیز میں قادیانیوں کو شامل نہ کیا جائے، کیونکہ یہ غیر آئینی اقدام ہوگا، اس ایشو پر ہم سے بطور اتحادی جماعت کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ ان رہنماؤں نے قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں قادیانیت کا پینڈورا باکس کھولنا ناقابل فہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں، ایسے میں ان کی حکومت کی طرف سے پذیرائی آئین پاکستان کیساتھ کھلواڑ ہے، جو کسی طور پر قابل قبول نہیں، اس قسم کی کسی بھی تجویز سے پہلے وسیع تر مشاورت کی ضرورت تھی، لیکن حکومت نے اپوزیشن یا علماء تو کجا اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا۔ انہوں نے کہا عجلت اور بالخصوص موجودہ حالات میں اس حساس ایشو کو زیربحث لانا بہت سے سوالات پیدا کر رہا ہے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کی جماعت آئین کے منافی ایسی کسی تجویز سے مکمل براءت اور لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 859836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859836/نیشنل-کمیشن-فار-مینارٹیز-میں-قادیانیوں-کو-شامل-نہ-کیا-جائے-قاف-لیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org