QR CodeQR Code

کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت

30 Apr 2020 13:51

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کی تنخواہ نہ کاٹی جائے، ہم کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کی تنخواہ نہ کاٹی جائے، ہم کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کو ایک ماہ اضافی تنخواہ دینے کی فائل محکمہ خزانہ کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا معاملہ زیر غور ہے لیکن کن ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینی ہے اس کا جلد فیصلہ کرلیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چند روز قبل کرونا مریضوں کا علان کرنے طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 859886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859886/کورونا-ریلیف-فنڈ-کے-لیے-ڈاکٹروں-کی-تنخواہ-نہ-کاٹنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org