QR CodeQR Code

گلگت، دکانیں کھولنے کے اوقات کار میں ردوبدل پر انتظامیہ اور تاجر متفق

30 Apr 2020 14:07

سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات کو صبح 6 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک اشیائے ضروریہ، سبزی، فروٹس، زراعت، بیکری اور ہارڈویئر کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کپڑوں، جوتوں، موبائل شاپس و دیگر کو کاروبار کی اجازت ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں دکانیں کھولنے کے اوقات کار میں ردوبدل پر انتظامیہ اور تاجر متفق ہو گئے۔ سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات کو صبح 6 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک اشیائے ضروریہ، سبزی، فروٹس، زراعت، بیکری اور ہارڈویئر کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کپڑوں، جوتوں، موبائل شاپس و دیگر کو کاروبار کی اجازت ہو گی جبکہ حجام کی دکانیں بدستور بند رہیں گی۔ اے سی آفس گلگت میں انتظامیہ اور تاجروں میں مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں لاک ڈائون میں مزید نرمی پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 859896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859896/گلگت-دکانیں-کھولنے-کے-اوقات-کار-میں-ردوبدل-پر-انتظامیہ-اور-تاجر-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org