0
Thursday 30 Apr 2020 23:00

پشاور میں لاک ڈاون کے متاثرین کی بڑی تعداد مدد کی منتظر ہے، عبدالحسیب

پشاور میں لاک ڈاون کے متاثرین کی بڑی تعداد مدد کی منتظر ہے، عبدالحسیب
اسلام ٹائمز۔ صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع پشاور ارباب عبدالحسیب نے کہا ہے کہ ضلع پشاور میں لاک ڈاون کے متاثرین کی بڑی تعداد مدد کی منتظر ہے۔ دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھوک و افلاس کی وجہ سے اذیت اور مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن محدود وسائل میں وسیع پیمانے پر خدمت خلق کے کام کو سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہزاروں راشن پیکس تقسیم کرچکے ہیں اور مزید بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ ویلج کونسل اور نیبرھوڈ کونسل کی سطح پر ہزاروں خاندانوں کو گھر گھر راشن پہنچا رہے ہیں۔

پوری انسانیت اور پاکستان اس وبا سے ان شاء اللہ نجات پائیں گے، کورونا وائرس پھیلنے کے بعد غیر مسلم حکمران بھی اللہ کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیئے کہ اللہ کی طرف رجوع کریں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں، تاکہ اللہ ہمیں اس وبا سے نجات دے۔  انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ ہوا ہے، ان کے گھروں کے چولہے  ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ لاک ڈاون میں عوام فاقوں پر مجبور ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 859959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش