0
Thursday 30 Apr 2020 14:28

چترال میں مزید 8 افراد کا ٹیسٹ پازیٹیو، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی

چترال میں مزید 8 افراد کا ٹیسٹ پازیٹیو، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ چترال میں مزید آٹھ مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا، جس سے چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کا تعداد 27 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق مسماۃ مریم مراد عمر 17 سال، آصف احمد عمر 26 سال، مسماۃ حناء عمر 23 سال، مسماۃ بی بی فاطمہ عمر 36 سال، سلطان مراد عمر 68 سال، عبد الوہاب عمر 51 سال، مسماۃ ام لیلیٰ عمر 12 سال، مسماۃ بی بی نان عمر 70 سال، اعجاز الحق عمر 38 سال کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں اور ان میں کرونا وائرس کے مرض کی تصدیق ہوگئی۔

ان سب کو ہسپتال کے آئی سولیشن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق ان 8 افراد کے ٹیسٹ آنے سے چترال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی، جو ایک حطرے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ان مریضوں کا تعلق کوشت، سین لشٹ، کوغذی، ذرگراندہ چترال ٹاؤن سے ہے، یہ سب لوگ پاکستان کے محتلف شہروں سے چترال آئے تھے، جن کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور کل ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ان کو آئی سولیشن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 859974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش