QR CodeQR Code

یمن کے بارے ایرانی و روسی وزارت خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

30 Apr 2020 18:47

ایران و روس کے ڈپٹی وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں سیز فائر پر مبنی سعودی عرب کے اعلان کے باوجود یمن پر جاری سعودی حملوں کا جائزہ لیا۔ ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ورشنین کیساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یمن میں جاری انسانی بحران کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی بحران کا واحد حل سیاسی گفتگو ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی و روسی وزارت خارجہ نے یمن کے بارے ہونے والے اپنے ٹیلیفونک رابطے میں یمن کی ملکی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے صرف سیاسی مذاکرات کو ہی یمنی بحران کا تنہاء راہِ حل قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک کے ڈپٹی وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں سیز فائر پر مبنی سعودی عرب کے اعلان کے باوجود یمن پر جاری سعودی حملوں کا جائزہ لیا۔ ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ورشنین کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یمن میں جاری انسانی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی بحران کا واحد حل سیاسی گفتگو ہے۔


خبر کا کوڈ: 859978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859978/یمن-کے-بارے-ایرانی-روسی-وزارت-خارجہ-کا-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org