QR CodeQR Code

ایران اپنے سیاسی اصولوں کیمطابق واحد، متحدہ یمن اور اسکی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، عباس موسوی

30 Apr 2020 19:04

اپنے ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی یمن پر قابض مسلح گروہوں کیطرف سے کئے جانیوالے خودمختاری کے اعلان کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف یمن کی موجودہ مشکلات کو کم نہیں کرینگے بلکہ وہاں موجود صورتحال کی پیچیدگی میں مزید اضافے کا سبب بھی بنیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سعودی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی طرف سے یمن کی خود مختاری اور ملکی سالمیت کو لاحق کئے جانے والے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے سیاسی اصولوں کے مطابق واحد، متحدہ یمن اور اس کی جغرافیائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے جنوبی یمن پر قابض مسلح گروہوں کی طرف سے کئے جانے والے خود مختاری کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف یمن کی موجودہ مشکلات کو کم نہیں کریں گے، بلکہ وہاں موجود صورتحال کی پیچیدگی میں مزید اضافے کا سبب بھی بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 859979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859979/ایران-اپنے-سیاسی-اصولوں-کیمطابق-واحد-متحدہ-یمن-اور-اسکی-سالمیت-کی-حمایت-کرتا-ہے-عباس-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org