QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹرز کو اجازت دینے سے انکار

30 Apr 2020 19:48

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اویس قادر نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ٹرانپسورٹرز کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ جو سیکٹرز رہ گئے انہیں بھی ریلیف دیں گے، ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب سندھ حکومت لاک ڈاؤن ختم کرے گی تب وہ ایس او پیز کے تحت کام شروع کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران ٹرانسپورٹرز کو اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔ جمعرات 30 اپریل کو ٹرانسپورٹ یونینز کے ساتھ اجلاس ہوا ہے جس میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کے لئے ایس او پیز پر مشاورت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہے ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی رہے گی۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ہم سے زبردستی گڈز ٹرانسپورٹ کھلوائی گئی جو کہ ایس او پی کے بغیر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ٹرانپسورٹرز کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ جو سیکٹرز رہ گئے انہیں بھی ریلیف دیں گے، ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب سندھ حکومت لاک ڈاؤن ختم کرے گی تب وہ ایس او پیز کے تحت کام شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے احتیاطی تدابیر کےساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 859980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859980/سندھ-حکومت-کا-ٹرانسپورٹرز-کو-اجازت-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org