1
Thursday 30 Apr 2020 21:00

ایران، بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر میں جوہری ایندھن کی نئی کھیپ پہنچ گئی

ایران، بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر میں جوہری ایندھن کی نئی کھیپ پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہر بوشہر میں واقع ایٹمی بجلی گھر میں ایرانی ایٹمی انرجی کمیشن اور روسی سرکاری کمپنی "ایٹم" کے باہمی تعاون سے نیا جوہری ایندھن پہنچا دیا گیا ہے۔ ایرانی ایٹمی انرجی کمیشن کے مطابق بوشہر میں واقع مشرق وسطی کے واحد 1000 میگاواٹ کے جوہری بجلی گھر کے اندر سالانہ بنیادوں پر جوہری ایندھن بدلا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کرونا وائرس کے بحران کے باوجود ایران و روس کے درمیان تمام احتیاطی تدابیر کے ہمراہ ایٹمی میدان میں بھی تعاون جاری ہے۔ ایران کے شہر بوشہر میں واقع جوہری بجلی کا یہ پلانٹ اپنے آپریشنل ہونے کے بعد سے نہ صرف 43 بلین یونٹس بجلی ہی ملک کو دے چکا ہے بلکہ اس جوہری بجلی گھر نے اپنی کامیاب کارکردگی پر بذات خود مغرب و خصوصا امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود صلح آمیز ایرانی رویے اور ایرانی ماہرین کی علمی قابلیت کو بھی عملی طور پر ثابت کر کے دکھا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 859992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش