QR CodeQR Code

اگر لوگ احتیاط کریں گے تو کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہیں، اسد عمر

30 Apr 2020 21:32

اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ امید یہی ہے کہ آئندہ ہفتے جو فیصلے کریں گے ہم آسانیوں کی طرف جائیں گے، پاکستان کی صورت حال دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے روزنہ 21 سے 22 اموات ہورہی ہیں، جس میں مزید اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے 50 سے 60 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، پاکستان کی صورت حال امریکہ اور یورپ سے مختلف ہے، ہم فیصلے دیگر ممالک کی صورتحال دیکھ کرکر رہے تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں پہلا کیس آنے کے بعد 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے، اب ہم زمینی حقائق دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کے فیصلوں کو اجلاس میں زیر بحث لائیں گے، اگر لوگ احتیاط کریں گے تو کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ امید یہی ہے کہ آئندہ ہفتے جو فیصلے کریں گے ہم آسانیوں کی طرف جائیں گے، پاکستان کی صورت حال دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 859998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/859998/اگر-لوگ-احتیاط-کریں-گے-کورونا-وائرس-کو-شکست-دی-جاسکتی-ہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org