0
Thursday 30 Apr 2020 21:44

ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کو اپنے سیاسی انتخابات میں نہیں گھسیٹے گا، چین

ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کو اپنے سیاسی انتخابات میں نہیں گھسیٹے گا، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے صدارتی لیکشن میں مداخلت سے متعلق امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین کو امریکا کے صدراتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میری شکست کے لیے وہ (چین) ہر ممکن وسائل استعمال کرے گا۔ اس ضمن میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدارتی انتخابات امریکا کے داخلی معاملات کا حصہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا، بیجنگ کو اس معاملے میں نہیں گھسیٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کو اپنے سیاسی انتخابات میں نہیں گھسیٹے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چین سے جو کچھ بن سکا وہ میری شکست کے لیے کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین چاہتا ہے کہ ان کا سیاسی حریف جیتے اور تاکہ جو دباؤ چین پر میں نے ڈالا وہ دور کیا جا سکے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں چین کے تناظر میں دیگر آپشنز پر بھی غور کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت کچھ کر سکتا ہوں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن ساتھ ہی امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق الزام تراشتیوں کا معاملہ بھی شدت اختیار کر گیا تھا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کو چینی وائرس قرار دیا تھا۔ بعدازاں امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی ایک خفیہ رپورٹ میں کیا جو وائٹ ہائوس میں جمع کرائی تھی، میں دعویٰ کیا تھا کہ چین نے اپنے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پیمانے کو چھپا کر رکھا اور اس کے لیے کیسز اور اموات کی مجموعی تعداد پوری طرح ظاہر نہیں کیا۔ کورونا وائرس کی وبا سے قبل چین اور امریکا کے مابین پہلے ہی سے تجارتی جنگ جاری تھی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر اربوں ڈالر کے ٹیرف عائد کردیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 860000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش