0
Thursday 30 Apr 2020 22:17

کرونا وائرس، جی بی میں 6 نئے مریض، ہنزہ سے پہلا کیس سامنے آگیا

کرونا وائرس، جی بی میں 6 نئے مریض، ہنزہ سے پہلا کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مذید 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، ہنزہ سے پہلا کیس سامنے آگیا جبکہ 18 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے نئے کیسز میں ضلع استور سے 4، ضلع ہنزہ اور ضلع نگر سے ایک ایک مریض شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل 339 کیسز اب تک سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔ ضلع استور میں 41، ضلع گلگت میں 34، ضلع نگر میں 7، دیامر کے 2، سکردو میں 4، گانچھے اور ضلع ہنزہ میں ایک ایک مریض موجود ہیں۔ دوسری جانب کرونا سے ضلع استور کے 8، ضلع گلگت کے 4، ضلع نگر کے 3 اور ضلع دیامر کے 3 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 246 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 860001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش