1
Friday 1 May 2020 01:06

کرونا سے متعلق امریکی کردار کی تحقیقات کی جائیں، ایرانی طلبہ کا عالمی اداروں کو خط

کرونا سے متعلق امریکی کردار کی تحقیقات کی جائیں، ایرانی طلبہ کا عالمی اداروں کو خط
اسلام ٹائمز۔ ایران کی طلبہ تنظیموں نے عالمی اداروں کے نام ایک خط ارسال کر کے کورونا وائرس کی تیاری میں امریکہ کے کردار کے بارے میں تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران بھر کی بیس سے زائد طلبہ تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کونسل کی صدر کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں بائیو ٹیررازم کے فروغ میں امریکہ کے انسانیت سوز اقدامات کے حوالے سے اب تک منظر عام پر آنے والی اطلاعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مارچ دو ہزار بیس میں روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے پرامن تحقیقات کے نام پر جراثیمی اور کیمیائی ہتھاروں کی تیاری اور استعمال پر پابندی کے معاہدے کی بعض شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس خط میں چین کی وزارت خارجہ کے اُس بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ووہان کے امریکی قونصلیٹ میں دفن کیے جانے والے بائیولوجیکل فضلے کے بارے میں وضاحت پیش کرے۔

خط میں آیا ہے کہ یہ ایسے معاملات ہیں جس سے کورونا وائرس کی تیاری اور پھیلاؤ میں امریکہ کے ملوث ہونے کے امکان کی تقویت ہوتی ہے۔ ایران کی طلبہ تنظیموں نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کونسل کی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دھانی کرائی ہے کہ ایران کے پاس کورونا وائرس کے مقابلے کی غرض سے ضروروی وسائل اور آلات کی خریداری کے لیے لازمی مالی وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن امریکی دھونس اور دباؤ کی وجہ سے دوسرے ممالک ایران کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ایرانی عوام کو اس مہم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایران کے طلبہ نے اپنے اس خط میں عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف غیر انسانی اقتصادی پابندیوں اور بندشوں کو ختم کرانے اور ضروری طبی وسائل و آلات کی ترسیل کا راستہ ہموار کر کے انسانی سماج کے تحفظ کی جانب قدم بڑھائیں جو اقوام متحدہ کے منشور کی دوسری شق کے آرٹیکل چار کے تحت اس عالمی ادارے کے قیام کا اہم ترین مقصد شمار ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش