QR CodeQR Code

راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے چل بسی

1 May 2020 01:30

ڈاکٹر رابعہ کا 20 اپریل کو گوجر خان میں طبی معائنہ کروایا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے معمولی نزلہ زکام قرار دیا، لیکن 27 اپریل کو طبعیت زیادہ خراب ہونے پر راولپنڈی کے ہولی فیملی میں منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے چل بسی، قائد اعظم میڈیکل کالج بھاولپور سے رواں سال ہی ایم بی بی ایس پاس کرنے والی طالبہ ڈاکٹر رابعہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں تین روز سے زیر علاج تھی، گوجر خان کی رہائشی ڈاکٹر رابعہ نے 20 مئی سے ہاوس جاب شروع کرنا تھی، لیکن اس سے پہلے ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئی، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رابعہ کا 20 اپریل کو گوجر خان میں طبی معائنہ کروایا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے معمولی نزلہ زکام قرار دیا، لیکن 27 اپریل کو طبعیت زیادہ خراب ہونے پر راولپنڈی کے ہولی فیملی میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ تین دن زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

 


خبر کا کوڈ: 860021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860021/راولپنڈی-میں-ینگ-ڈاکٹر-کورونا-وائرس-سے-لڑتے-ہوئے-چل-بسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org