QR CodeQR Code

شام کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی ہیلی کاپٹرز کا ہوائی حملہ

1 May 2020 07:24

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق آج علی الصبح شام کے علاقے مقبوضہ گولان ہائٹس پر سے اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شام کے جنوبی علاقوں کے اندر واقع چند ایک اہداف کیطرف متعدد میزائل فائر کئے گئے جنکے پھٹنے سے کم از کم 3 شامی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی صوبے القنیطرہ اور درعا میں بھی میزائل حملوں کے باعث ہونیوالے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے شامی علاقے التول الحمر میں بھی متعدد اہداف کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے اپاچی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شام کے جنوبی علاقوں کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے کم از کم 3 غیر فوجی شامی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف جارحیت کے صرف 3 دن بعد ہی غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے شام کے جنوبی علاقوں کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کم از کم 3 بیگناہ شامی شہری جانبحق ہو گئے ہیں۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا نے شام کے جنوبی علاقوں پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ آج علی الصبح شام کے علاقے مقبوضہ گولان ہائٹس پر سے اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شام کے اندر واقع چند ایک اہداف کی طرف متعدد میزائل فائر کئے گئے جن کے پھٹنے سے کم از کم 3 شامی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی صوبے القنیطرہ اور درعا میں بھی میزائل حملوں کے باعث ہونے والے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے شامی علاقے التول الحمر میں بھی متعدد اہداف کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 860044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860044/شام-کے-جنوبی-علاقوں-پر-اسرائیلی-ہیلی-کاپٹرز-کا-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org