QR CodeQR Code

شام پر اسرائیلی حملہ

صیہونی سرکشی کا مقابلہ صرف اور صرف امتِ مسلمہ کے اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے، حماس

1 May 2020 07:44

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شام پر ہونیوالے صیہونی حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی سرکشی کا مقابلہ صرف اور صرف امتِ مسلمہ کے اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے تاہم جب تک امت مسلمہ کے درمیان اتحاد حاصل نہیں ہوتا اور غاصب صیہونی رژیم کیساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں فریقوں کو ترک نہیں کر دیا جاتا، غاصب صیہونی رژیم کو قابو میں لانا ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی فورس حماس کے ترجمان حازم قاسم نے آج علی الصبح غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے شام کے جنوبی علاقوں پر ہونے والے متعدد ہوائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے شامی سرزمین پر حملہ کر کے اپنی رذالت اور سرکشی کو ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے۔ حازم قاسم نے اس حوالے سے کہا کہ صیہونی سرکشی کا مقابلہ صرف اور صرف امتِ مسلمہ کے اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے تاہم جب تک امت مسلمہ کے درمیان اتحاد حاصل نہیں ہوتا اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں فریقوں کو ترک نہیں کر دیا جاتا، غاصب صیہونی رژیم کو قابو میں لانا ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 860045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860045/صیہونی-سرکشی-کا-مقابلہ-صرف-اور-امت-مسلمہ-کے-اتحاد-ذریعے-ہی-ممکن-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org