QR CodeQR Code

کورونا وائرس انسان کا بنایا ہوا نہیں ہے، امریکی ایجنسیاں

1 May 2020 09:21

امریکی صدر اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے سائنسدانوں نے سرکاری لیبارٹری میں بنایا جبکہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس کے بیان میں اس تاثر کی نفی کی گئی ہے کہ کورونا کسی لیبارٹری میں بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نہ تو کسی انسان کا بنایا ہوا ہے اور نہ ہی وائرس میں کوئی جینیاتی تبدیلی کی گئی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کورونا وائرس ووہان کی گوشت کی مارکیٹ سے پھیلا، یا پھر ووہان کی دو سرکاری لیبارٹری سے پھیلا، جہاں اس پر سویلین ریسرچ کر رہے تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے سائنسدانوں نے سرکاری لیبارٹری میں بنایا جبکہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس کے بیان میں اس تاثر کی نفی کی گئی ہے کہ کورونا کسی لیبارٹری میں بنایا گیا۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے 21 اپریل کو کہا تھا کہ تمام دستیاب شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس گزشتہ سال کے آخر میں چین میں جانوروں میں پیدا ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 860047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860047/کورونا-وائرس-انسان-کا-بنایا-ہوا-نہیں-ہے-امریکی-ایجنسیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org