0
Friday 1 May 2020 09:27

مدینہ کی ریاست گفتار نہیں کردار سے ہونی چاہیے، سراج الحق

مدینہ کی ریاست گفتار نہیں کردار سے ہونی چاہیے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست گفتار سے نہیں کردار سے ہونی چاہیے، حکومت سودی نظام ختم کرنے کا اعلان کرے۔ سینیٹر سراج الحق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں مستحق افراد کے لیے قائم ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں نے ایک ارب 7 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم کیا۔ ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ایشو کھڑا ہونے سے پہلے قادیانیوں کو اقلیتوں کے کمیشن سے نکال دے۔
خبر کا کوڈ : 860048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش