QR CodeQR Code

جرمنی کیطرف سے حزب اللہ لبنان کو "دہشتگرد تنظیم" قرار دیدیا گیا

1 May 2020 09:43

جرمن وزارت داخلہ کیطرف سے حزب اللہ کی سرگرمیوں پر عائد کیجانے والی اس پابندی کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قبل ازیں جرمن امور خارجہ کیطرف سے قومی اخبار میں یہ بیان جاری کیا جا چکا تھا کہ جرمن حکومت حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبے کو دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرنیکا ارادہ نہیں رکھتی۔


اسلام ٹائمز۔ جرمن حکومت کی وزارت داخلہ کی طرف سے گذشتہ روز لبنان کی اسلامی مزاحتمی فورس حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر ملک میں حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمن وزارت داخلہ کی طرف سے گذشتہ روز کے دوران جرمنی میں سرگرم حزب اللہ کے متعدد کارکنوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ جرمن حکومت کی طرف سے نشر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت جرمنی کے اندر حزب اللہ کے 1 ہزار 50 اہلکار موجود اور سیاسی و تجارتی سمیت مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے گذشتہ روز ملک کے اندر شیعہ دہشتگرد تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ جرمن وزارت داخلہ کی طرف سے حزب اللہ کی سرگرمیوں پر عائد کی جانے والی اس پابندی کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب قبل ازیں جرمن امور خارجہ کی طرف سے قومی اخبار میں یہ بیان جاری کیا جا چکا تھا کہ جرمن حکومت حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبے کو دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔


خبر کا کوڈ: 860050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860050/جرمنی-کیطرف-سے-حزب-اللہ-لبنان-کو-دہشتگرد-تنظیم-قرار-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org