QR CodeQR Code

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع

1 May 2020 10:48

کورونا وائرس کی وباء کے باعث پروازیں بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی تقریبا ایک ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پروازیں بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی تقریبا ایک ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں میں عمرہ زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ان کا اب پی آئی اے کے  ذریعے وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آج صبح پی آئی اے کی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی ہے۔ جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے پرواز چلانے پر پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 860063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860063/سعودی-عرب-میں-پھنسے-پاکستانیوں-کی-واپسی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org