0
Friday 1 May 2020 11:25

روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے دوچار ملک روس کے وزیراعظم بھی کورونا کا شکار ہو گئے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ روسی وزیراعظم 54 سالہ میخائل میشوتن 30 اپریل کو کورونا کا شکار ہوئے اور اسی دن روس میں ریکارڈ 7 ہزار 99 کیسز سامنے آئے تھے۔ روس کو بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کا سامنا ہے اور گزشتہ روز ہی روس میں متاثرہ مجموعی افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی تھی۔ روس میں یکم مئی کی صبح تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ہوچکی تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر ایک ہزار 73 ہو چکی تھی۔ روسی وزیراعظم میخائل میشوتن نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا مثبت آنے سے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر عوام کو بھی آگاہ کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم میخائل میشوتن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 8 ہزار 503 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 34 ہزار 112 ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش