QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، گذشتہ ماہ بھارتی فوج نے 2 بچوں اور خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کیا

1 May 2020 11:48

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپریل کے مہینے میں بھی بھارتی ظلم و ستم جاری رہا، کورونا وائرس کے باوجود بھارتی فوج کے مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی، گزشتہ سال اگست سے لاک ڈاون میں محصور کشمیریوں کو پہلے ہی اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ماہ اپریل کے دوران بھارتی فوج نے 2 بچوں اور خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید کیا اور 152 افراد زخمی ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپریل کے مہینے میں بھی بھارتی ظلم و ستم جاری رہا، کورونا وائرس کے باوجود بھارتی فوج کے مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی، گزشتہ سال اگست سے لاک ڈاون میں محصور کشمیریوں کو پہلے ہی اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود قابض فوج نے انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے 2 بچوں اور خاتون سمیت 33 کشمیریوں کو شہید اور 152 افراد کو زخمی بھی کیا۔ ماہ اپریل میں سیاسی کارکنوں سمیت 845 افراد کو گرفتار کیا گیا، ظالم فوج نے 44 گھروں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 860070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860070/مقبوضہ-کشمیر-گذشتہ-ماہ-بھارتی-فوج-نے-2-بچوں-اور-خاتون-سمیت-33-کشمیریوں-کو-شہید-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org