QR CodeQR Code

ایک اور جمعہ، سندھ ميں دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن

1 May 2020 14:41

سندھ حکومت کے نوٹی فیکیشن کے مطابق 12 سے 3 بجے تک استثنیٰ حاصل ہونے والا کاروبار بھی بند ہے، 3 گھنٹوں کے دوران عوام کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر ميں آج پھر بروز جمعہ دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران استثنیٰ حاصل ہونے والا کاروبار بھی بند ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت کی روشنی میں آج بروز جمعہ یکم مئی کو مساجد ميں صرف عملے نے نماز جمعہ ادا کی، صوبے بھر ميں آج پھر 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔ سندھ حکومت کے نوٹی فیکیشن کے مطابق 12 سے 3 بجے تک استثنیٰ حاصل ہونے والا کاروبار بھی بند ہے، 3 گھنٹوں کے دوران عوام کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ سندھ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ داخلہ کی ایس او پیز پر شہری عمل کریں۔


خبر کا کوڈ: 860086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860086/ایک-اور-جمعہ-سندھ-ميں-دن-12-سے-سہ-پہر-3-بجے-تک-سخت-لاک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org