0
Friday 1 May 2020 20:20

بلاول بھٹو کو وزیراعظم کے بجائے سندھ میں قیادت کے بحران پر توجہ دینی چاہیے، فیاض الحسن چوہان

بلاول بھٹو کو وزیراعظم کے بجائے سندھ میں قیادت کے بحران پر توجہ دینی چاہیے، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کورونا ریلیف پیکج پر تنقید ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مترادف ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے وفاقی حکومت کی کارکردگی دیکھی نہیں جا رہی،کورونا ریلیف کارروائی میں سندھ حکومت کی کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سندھ میں گورننس کے فقدان پر توجہ دیں، سندھ میں کورونا متاثرین کو 13 سال پرانا گھٹیا راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم کے بجائے سندھ میں قیادت کے بحران پر توجہ دینی چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 860116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش