QR CodeQR Code

61 فیصد برطانوی شہری کرونا کے خوف سے گھر سے باہر نہیں نکلیں گے، سروے

1 May 2020 20:26

نجی ادارے کے سروے کے مطابق 67 فیصد لوگوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے باوجود وہ عوامی مقامات پر نہیں جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی عوام کورونا سے اس حد تک خوف زدہ ہیں کہ گھروں سے باہر نکلنے پر تیار نہیں۔ ایک نجی فرم کے سروے کے مطابق اگر باہر نکلنا محفوظ ہو گیا تو بھی 61 فیصد برطانوی شہری گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔ سروے کے مطابق 67 فیصد لوگوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے باوجود وہ عوامی مقامات پر نہیں جائیں گے۔ 61 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے نہ ریسٹورنٹس میں جائیں گے جبکہ  48 فیصد شہری اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے خوفزدہ نظر آئے۔ اس کے علاوہ 35 فیصد ایسے شہری تھے جو اپنی ملازمت پر بھی جانے کو تیار نہیں۔ سروے کے مطابق دنیا بھر میں برطانوی شہریوں نے کورونا کو زیادہ سنجیدگی سے لیا اور گھروں میں رہنے کے حکومتی پیغام پر سختی سے عمل کیا۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 9 ہزار 49 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ 43 ہزار 48 سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 4419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 7 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  71 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 63 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 860118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860118/61-فیصد-برطانوی-شہری-کرونا-کے-خوف-سے-گھر-باہر-نہیں-نکلیں-گے-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org