0
Friday 1 May 2020 20:27

گلگت بلتستان میں مزید 7 افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب، ایک نیا کیس

گلگت بلتستان میں مزید 7 افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب، ایک نیا کیس
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مذید 7 افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ گلگت کے ایک فرد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ضلع گلگت کے 5، ضلع استور اور سکردو کا ایک ایک مریض کرونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد جی بی میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 255 ہو چکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹوٹل 340 کیسز اب تک سامنے آ چکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 82 ہے۔ ایکٹیو کیسز میں ضلع استور کے 39، ضلع گلگت کے 29، ضلع نگر کے 7، ضلع دیامر کے 2، سکردو کے 3 اور گانچھے اور ضلع ہنزہ میں ایک ایک مریض شامل ہے جو کہ قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔ جمعہ کے دن لاک ڈاؤن میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نرمی کی گئی تھی اور اشیاء خوردو نوش، سبزی، فروٹس، زراعت سے وابستہ دکانیں، منیاری، بیکری، ہارڈویئر دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 860119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش