QR CodeQR Code

ڈی جی خان، اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے آنیوالی پولیس پر حملہ، یرغمال بنالیا

1 May 2020 23:05

ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کیساتھ ساتھ پولیس ملازمین پر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی بناتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازیخان میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان نے فاٸرنگ اور کلہاڑی کے وار کر زخمی کر دیا اور ساتھ میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کو اطلاع ملی کہ مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم سجاد عرف سجی کوٹی سہانی ولد رحیم بخش، مسمی محمد رضوان عرف جگنی ولد رحیم بخش قوم ڈمرہ کے گھر پر مکول کلاں آیا ہوا اور وہاں موجود ہے۔ جس پر تھانہ صدر تونسہ پولیس کے ملازمین پہنچے ہی تھے کہ ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے پولیس اہلکار محمد اقبال، ندیم اور کانسٹیبل محمد علی کو گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہوگئے۔ جبکہ پولیس اہلکار خلیل احمد کے سر پر کلہاڑی کا وار کرکے زخمی کیا۔ پولیس اہلکاروں کو ملزمان نے یرغمال بنا کر محبوس کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین پر فاٸرنگ اور کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس تھانہ صدر تونسہ ملزمان کی گرفتاری کے لۓ ریڈ کر رہی ہے اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 860138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860138/ڈی-جی-خان-اشتہاری-مجرم-کی-گرفتاری-کیلئے-ا-نیوالی-پولیس-پر-حملہ-یرغمال-بنالیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org