QR CodeQR Code

پی پی کارکن کے اغواء کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ مفرور قرار

1 May 2020 22:58

اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ لے رکھا ہے، مفرور ملزمان کی فہرست میں نام شامل ہونا سمجھ سے بالاترہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ معاملے کو دیکھنے کیلئے اپنے وکیل کو ہدایات دے دی ہیں۔


عمر کوٹ کی عدالت نے وفاق میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ عمر کوٹ نے حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دینے کی کارروائی پیپلزپارٹی کے کارکن کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں کی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دے کر اخبارات میں مشتہر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ لے رکھا ہے، مفرور ملزمان کی فہرست میں نام شامل ہونا سمجھ سے بالاترہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ معاملے کو دیکھنے کیلئے اپنے وکیل کو ہدایات دے دی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں حلیم عادل شیخ پر کُنری شہر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کے اغواء اور تشدد کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم حلیم عادل شیخ کو گزشتہ تین ماہ سے عدالت میں پیشی سے غیر حاضر رہنے پر مفرور قرار دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے عمر کوٹ ضلع کی عدالت سے مفرور 51 ملزمان کی تازہ فہرست میں حلیم عادل کا نام بھی شامل کرکے مشتہر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 860140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860140/پی-کارکن-کے-اغواء-کیس-میں-رہنما-ٹی-ا-ئی-حلیم-عادل-شیخ-مفرور-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org