QR CodeQR Code

سی این جی کی قیمت میں بھی 12.50 روپے فی کلو کمی

1 May 2020 23:28

غیاث پراچہ صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی ساڑھے 12 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ غیاث پراچہ صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، سی این جی کی قیمت میں 12.50 فی کلو کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رپے کہ گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 860144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860144/سی-این-جی-کی-قیمت-میں-بھی-12-50-روپے-فی-کلو-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org