0
Friday 1 May 2020 23:34

ہماری سیاست عوامی خدمت سے عبارت، ہم نے ہمیشہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنایا، عامر خان

ہماری سیاست عوامی خدمت سے عبارت، ہم نے ہمیشہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنایا، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ہماری سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکنان نے ہمیشہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور اسی جذبے سے سرشار ہوکر سندھ کے شہری علاقوں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد راشن بیگ لاک ڈاؤن کے متاثرین کو فراہم کئے گئے اور ہمارے کارکنان اور خدمت خلق کے رضاکاروں نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو خون کی کمی کا سامنا ہوا تو انہوں نے دل کھول کر خون کے عطیات دیئے، اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن نے انڈس ہسپتال، حسینی بلڈ بینک اور محمدی بلد بینک کے تعاون سے 4 بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم، ارشاد ظفیر، سی او سی کے ذمہ داران، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کے ہمراہ تحفہ افطار مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا ٹاؤن میں ہونے والی تحفہ افطار مہم کا دائرہ اب 12 ٹاؤنز تک وسیع ہوگیا ہے اور اب اس مہم کے تحت کراچی بھر میں 6 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید وسیع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 860146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش