QR CodeQR Code

ملتان، تمام زائرین صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، جبکہ تبلیغی جماعت کے 38 اراکین موجود

1 May 2020 23:49

ڈی سی ملتان کے مطابق قرنطینہ سنٹر میں آنیوالے تمام 1334 زائرین گھروں کو جا چکے ہیں، کورونا وائرس کا شکار اور صحت یاب ہونیوالے 107 زائرین بھی ان میں شامل ہیں، 920 تبلیغی جماعت کے اراکین میں سے 882 گھروں کو جا چکے جبکہ 38 ابھی سنٹر میں مقیم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ملتان قرنطینہ سنٹر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے، قرنطینہ سنٹر میں اب تک 3187 افراد کو ٹھہرایا گیا، سنٹر سے 2424 افراد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے مطابق قرنطینہ سنٹر میں اس وقت 645 افراد جبکہ ہوٹلوں میں97 افراد مقیم ہیں۔ قرنطینہ سنٹر میں کل 2905 افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے ہیں، 323 افراد کے رزلٹ پازیٹیو جبکہ 2500 افراد کے رزلٹ نیگیٹیو آئے ہیں۔ قرنطینہ سنٹر میں آنیوالے تمام 1334 زائرین گھروں کو جا چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار اور صحتیاب ہونے والے 107 زائرین بھی ان میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 920 تبلیغی جماعت کے اراکین میں سے 882 گھروں کو جا چکے جبکہ 38 ابھی سنٹر میں مقیم ہیں، کورونا وائرس کے شکار 155 تبلیغی جماعت کے اراکین میں 117 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

عامر خٹک نے کہا کہ پہلی فلائٹ سے آنیوالے 223 میں سے 15 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیو آئے ہیں، پہلی فلائٹ کے 208 مسافر گھروں کو چلے گئے ہیں، دوسری فلائٹ کے 208 مسافروں میں سے 33 میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تیسری فلائٹ کے 215 میں سے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تیسری پرواز کے 150 مسافروں کا رزلٹ نیگٹیو آیا ہے جبکہ 57 مسافروں کے رزلٹ کا انتظار ہے، چوتھی اور پانچوں فلائٹ سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ سیمپل آج لئے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 860150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860150/ملتان-تمام-زائرین-صحتیاب-ہوکر-گھروں-کو-چلے-گئے-جبکہ-تبلیغی-جماعت-کے-38-اراکین-موجود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org