QR CodeQR Code

دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، 188پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان پہنچ گئے 

1 May 2020 23:57

دبئی سے آنے والے مسافروں میں سے 172 مسافروں کو قرنطینہ اور 9 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، جبکہ 7 مسافروں کو نشتر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا، کورونا ٹیسٹ میں نیگیٹو آنے والے مسافروں کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے قرنطیہ میں قیام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاون کا سامنے ہے جس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے سلسلہ شروع کررکھا ہے، دبئی سے چھٹی خصوصی پرواز کے ذریعے 188 پاکستانی ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احمد رضا نے مسافروں کا ائرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں  نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی رجسٹریشن کی۔ 172 مسافروں کو قرنطینہ اور 9 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا جبکہ 7 مسافروں کو نشتر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا۔ کورونا ٹیسٹ میں نیگیٹو آنے والے مسافروں کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے قرنطیہ میں قیام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 860152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860152/دبئی-میں-پھنسے-پاکستانیوں-کی-واپسی-کا-سلسلہ-جاری-188پاکستانی-خصوصی-پرواز-کے-ذریعے-ملتان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org