QR CodeQR Code

ہم کورونا وائرس کیخلاف لڑائی میں قیادت سے محروم ہیں، اقوام متحدہ

2 May 2020 01:33

اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا کہ ہر ملک عالمگیر وبا کے خلاف اپنی پالیسی کے مطابق چل رہا ہے۔ مختلف خیالات والے ممالک کی الگ الگ حکمت عملی نے عالمی وبا کو پھیلنے کا موقع دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بحران کے لیے عالمی رہنماؤں کا مشترکہ حکمت عملی اختیار نہ کرنا ایک المیہ ہے اور دنیا کو قیادت کے بحران کا سامنا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے مطابق ہر ملک عالمگیر وبا کے خلاف اپنی پالیسی کے مطابق چل رہا ہے۔ مختلف خیالات والے ممالک کی الگ الگ حکمت عملی نے عالمی وبا کو پھیلنے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو المیہ قرار دیا ہے کہ عالمی رہنما اس بحران سے نمٹنے کے لیے متحد نہیں ہوئے اور نہ ہی تعاون کا راستہ اختیار کیا۔ انتونیو گوتیرس نے کہا کہ یہ بات صاف ظاہر ہے کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں قیادت سے محروم ہیں، انہوں نے اہم ملکوں پر زور دیا کہ وہ مل کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور پھرپور بین الاقوامی برادری کو ساتھ ملائیں۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق موجودہ بحران کی وجہ سے دنیا کی 8 فیصد آبادی سال کے آخر تک غربت کی سطح سے نیچے جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 860159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/860159/ہم-کورونا-وائرس-کیخلاف-لڑائی-میں-قیادت-سے-محروم-ہیں-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org