0
Saturday 2 May 2020 12:21

کورونا سے بچنے کیلئے پولیس کو ویلفیئر فنڈ سے حفاظتی سامان خریدنے کی اجازت

کورونا سے بچنے کیلئے پولیس کو ویلفیئر فنڈ سے حفاظتی سامان خریدنے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کے جوانوں میں بھی کورونا وائرس کے مریض دن بدن بڑھنے لگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 35 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈی آئی جی ویلفئیر نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی سامان کی ڈیمانڈ کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جن اضلاع و یونٹس کے پاس ویلفئیر فنڈز نہیں ان کو آئی جی آفس کی ویلفئیر برانچ سے رقم مہیا کی جائے گی۔ کرونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاون کے دوران پنجاب پولیس سڑکوں، ہسپتالوں، قرنطینہ سنٹرز، احساس پروگرام مراکز سمیت دیگر متعلقہ ڈیوٹیوں پر موجود ہے، جس کی وجہ سے اب پولیس میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 70 سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی ویلفئیر نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں و افسران کیلئے حفاظتی سامان کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ڈیمانڈ کا مراسلہ بھجوایا ہے اور 4 مئی تک سامان اور فنڈز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام اضلاع و یونٹس حفاظتی سامان ویلفئیر فنڈز سے خریدیں اور جن اضلاع و یونٹس کے پاس ویلفئیر فنڈز نہیں وہ تمام تفصیلات آئی جی آفس کو بھجوائیں ان کو آئی جی آفس کے ویلفئیر فنڈز سے سامان مہیا کیا جائے گا اور سامان کی خریداری کیلئے فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 860224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش