0
Saturday 2 May 2020 13:24

لاک ڈاون کے دوران ادارہ التنزیل کے زیراہتمام آن کلاسز کا آغاز ہوگیا

لاک ڈاون کے دوران ادارہ التنزیل کے زیراہتمام آن کلاسز کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ تعلیمات قرآن کریم کی تبلیغ و ترویج کیلئے سرگرم عمل ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام امسال لاک ڈاون کے باعث سالانہ کلاسز کا اجراء آن لائن ذرائع سے کر دیا گیا ہے۔ یکم رمضان المبارک سے شروع ہونیوالی کلاسز ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی، جن میں علماء کرام طلبہ کو بذریعہ انٹرنیٹ آن لائن دروس دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ التنزیل کے زیرانتظام آن لائن مفاہیمِ قرآن کریم کلاسز میں پاکستان سمیت امریکہ، کینیڈا، آئرلینڈ، یو کے اور دیگر ممالک کے طلبہ شریک ہوتے ہیں، جبکہ لاہور میں انجمن محمدی اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگ کے تعاون سے بھی مفاہیم قرآن کورس مختلف اوقات میں کروایا جا رہا ہے۔ استاد مولانا ڈاکٹر سید علی عباس نقوی تجوید القرآن کریم کے موضوع پر درس دیں گے۔ استاد مدثر شیخ صوت و لحن ورکشاپ میں، استاد قاری محمد زمان تدبر قرآن کریم، استاد مولانا سید علی عباس نقوی دورہ قرآن کریم، استاد مولانا سید علی عباس نقوی و قاری محمد زمان طلبہ کی کلاسز میں دروس دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 860231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش